کیا پاک ،
بھارت کا میچ فیکس تھا؟
سابق سٹار کرکٹر کے دعوےنے ہلچل مچا دی۔ بھارت کے خلاف آسان میچ میں عبرت ناک شکست پرکئی سوال اٹھ گئی۔ ایک بار پھر میچ فیکسنگ کی گونج سنائی دینے لگی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے نیا پنڈورا
بکس کھول دیا۔ بھارت کے ہاتھوں شکست پر وسیم
اکرم ، شعیب اختر ، انزمام الحق، اور محمد
وسیم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے خوب دل کی بڑاس نکالی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیئرمین رمیز راجا نے میچ کو پاکستان کی سیاست قرار دے
دیا وسیم اکرم نے بولا قومی ٹیم میں عقل
ہی اتنی تھی۔ باسط علی نے کہا صاف نظر
ارہا ہے ٹیم میں دوستی یاری چل رہی ہے۔
میرے پاس ثبوت ہے چئیرمین پی سی بی کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔
پاکستان کی ناقص کارکردگی پر شاہد افریدی نے ورلڈ کپ کے بعد بڑے بڑے
راز فاش کرنے کا اشارہ کر دیا سابق کپتان سلیم ملک نے سب سے ہٹ کر بڑا دعوی کیا !
بولے میچ بیچا گیا عماد وسیم اؤٹ نہیں ہوئے اور پاکستان کو مشکل میں
ڈالی گئی یہ میچ فکس تھا ! انضمام الحق نے کہا کہ جیت میں بھارتی ٹیم کا کوئی کمال
نہیں تھا پاکستانی ٹیم نے خود ہارنے کے لیے محنت کی ۔سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے
عماد وسیم اور افتخار احمد اور شاداب کو شکست کا
ذمہ دار قرار دے دیا ۔
سکندر بخت نے کہا نسیم شاہ نے دو چوکے مار لیے مگر افتخار اور عماد
وسیم سے ایک ہیٹ نہیں لگی۔ ان کو اور کتنا چانس دینا ہے؟ پاکستانی ٹیم کی ہارنے پر غیر ملکی لیجنڈری کھلاڑی حواس باختہ نظر
آئے۔
اسٹریلیا کے سابق کپتان نے کہا تو یہ سوچ کر پاگل ہو گئے ہیں کہ پاکستان
جیتا میچ کیسےہارا ؟ انگلینڈ کے سابق
کپتان ناصر حسین نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا ۔